7 مئی، 2024، 8:27 PM

مصر کے لئے ایک بڑا جھٹکا/ تل ابیب نے "کیمپ ڈیوڈ" معاہدے کی خلاف ورزی کی، مصری نژاد امریکی مصنف

مصر کے لئے ایک بڑا جھٹکا/ تل ابیب نے "کیمپ ڈیوڈ" معاہدے کی خلاف ورزی کی، مصری نژاد امریکی مصنف

ایک مصری نژاد امریکی محقق نے صیہونی رجیم کی طرف سے ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی پر مصری فوج کی بزدلانہ خاموشی پر کڑی تنقید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ممتاز مصری نژاد امریکی تجزیہ نگار اور مصنف ڈاکٹر "سام یوسف" نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا: رفح کراسنگ پر اسرائیل کا حملہ تمام مصریوں کے لئے ایک بڑا صدمہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ پر جارحیت کا ارتکاب کر کے واضح طور پر کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ 

صہیونی فوج نے فلاڈیلفیا کی ریڈلائن عبور کر لی ہے لیکن اس کے باوجود مصری فوج نے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جو کہ اس کی بزدلی اور پرلے درجے کی بے حمیتی کو ظاہر کرتا ہے۔

سام یوسف نے مزید لکھا کہ اسرائیلی فوج نے کھلے بندوں مصر کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کی اور تمام خبر رساں اداروں نے اس خبر کو شائع کیا۔ یہ واقعی ایک صدمہ اور آفت ہے۔

News ID 1923814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha